ساہیوال، ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں کمسن بچے سمیت دوافراد جاں بحق

ہفتہ 5 جولائی 2014 18:49

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں کمسن بچے سمیت دوافراد جاں بحق ‘ کمسن بچی اور خاتون سمیت تین افراد زخمی۔ پہلا حادثہ ساہیوال عارفوالہ روڈ پر بلے والا موڑ پر ہوا یہاں لاہور سے جانیوالی کار نمبری5756/LWJکا ڈرائیورجاوید تیزرفتاری سے چلا رہاتھا کہ بارش کے دوران موڑ پر کار الٹ گئی جس کے نتیجہ میں جاوید کا 8/9سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ جاوید او ر اسکی بھیجتی شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ساہیوال پاکپتن روڈ پر سیڈ کارپوریشن کے قریب ہو ا یہاں 98/9-Lلکاں والا کے رہائشی بہن بھائی 25سالہ یوسف اور 20سالہ مینا ں بی بی موٹرسائیکل نمبری 9288/SLL پر پیچھے چینی کی بوری رکھ کر جارہے تھے کہ قریب سے گزرنے والا ٹرک نمبری348/TKD گزرتے ہو ئے بوری کو ٹچ ہوا اورموٹرسائیکل گرنے سے یوسف ٹرک کے ٹائروں کے نیچے کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ میناں بی بی معمولی زخمی ہو ئی ۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں