ساہیوال،ٹریفک کے مختلف حادثات میں نئی نویلی دلہن سمیت تین افرادجاں بحق،چھ شدید زخمی

جمعرات 26 جون 2014 19:26

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں نئی نویلی دلہن سمیت تین افراد ہلاک 6افراد زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آبپارہ مارکیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے 86/9-Lکے رہائشی محمد صابر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ساہیوال نورشاہ روڈ پر اڈہ شبیل والا کے قریب ہوا یہاں 50/G-Dکار ہائشی محمد عمران بس پرلٹک کر نورشاہ سے ساہیوال آرہاتھا کہ راستے میں نیچے گرکرگاڑی کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، چک نمبر78/5-Lاور چک نمبر66/5-Lکے قریب موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے نوبیاہتا رخسانہ جاں بحق جبکہ اشفاق، وحید، ریاض احمد، زاہد شدید زخمی ہو گئے ،چک 100/6-Rکے قریب موٹر سائیکل تیز رفتاری کے سبب درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ارشاد اور الطاف شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں