وزیراعظم نے ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے دو پاور پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،دو منصوبوں سے 1320 میگا واٹس بجلی پیدا ہوگی ،بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت دن رات محنت کررہی ہے، آئندہ تین سال میں بجلی کی کمی نہیں ہوگی ،نواز شریف،آٹھ سے دس سال میں اکیس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی ، کراچی ، لاہور موٹروے کا جلد افتتاح کرینگے ، گوادر بندرگاہ کو دبئی اور سنگاپور کی طرز پر بنائینگے،چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستان چین دوستی پہاڑوں سے اونچی ، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے ۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری خطے کی صورتحال تبدیل ہوجائے گی، اقتصادی راہداری سے پاکستان اور چین سمیت خطے میں انقلاب برپا ہوگا، پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرینگے، وزیر اعظم کا ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 30 مئی 2014 19:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت دن رات محنت کررہی ہے ، آٹھ سے دس سال میں اکیس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی ، آئندہ تین سال میں بجلی کی کمی نہیں ہوگی ، کراچی ، لاہور موٹروے کا جلد افتتاح کرینگے ، گوادر بندرگاہ کو دبئی اور سنگاپور کی طرز پر بنائینگے ۔

ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں بجلی کے دو منصوبے لگانا خوش آئند ہے منصوبوں میں چین کا تعاون باعث مسرت ہے ۔ چین کی کمپنی کو ایک سال قبل پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی چینی کمپنی نے کم سے کم مدت میں ساہیوال منصوبے کا سنگ بنیاد ممکن بنایا جو ہمارے لئے باعث مسرت ہے اور آج ہم نے اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ دیا ساہیوال کے لوگوں سے دلی لگاؤ اور ان لوگوں کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا صلہ ہے کہ آج ساہیوال میں 1320 میگا واٹس کے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے کراچی لاہور موٹروے بھی ساہیوال سے گزرے گی اور جلد اس کا افتتاح کرینگے اس منصوبے پر 55ارب روپے لاگت آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 1320 میگا واٹس کے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے پر ساہیوال پاکستان کے سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے شہروں میں شامل ہوگیا ہے ۔

ان منصوبوں سے نہ صرف قومی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے دن رات محنت کررہی ہے توقع ہے ساہیوال میں دونوں توانائی منصوبے 2016ء میں مکمل ہوں گے اس طرح پورٹ قاسم میں دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے گڈانی میں اور آج اکتیس مئی کو نندی پور پاور پراجیکٹ کا افتتاح کرنے جارہے ہیں ۔

آئندہ آٹھ سے دس سال میں اکیس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستان چین دوستی پہاڑوں سے اونچی ، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ چینی کمپنیاں تیس فیصد تک منافع حاصل کرینگی اور پاکستان میں آئندہ تین سال میں بجلی کی کمی نہیں ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری خطے کی صورتحال تبدیل ہوجائے گی اقتصادی راہداری میں ریلوے نظام کی بہتری کیلئے گڈانی کے مقام پر دس پاور پلانٹس لگائے جائیں گے اقتصادی راہداری سے پاکستان اور چین سمیت خطے میں انقلاب برپا ہوگا اقتصداری راہداری کے ساتھ ساتھ اقتصادی زون بھی تعمیر کئے جائینگے اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرینگے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت خنجراب سے گوادر شاہراہ تعمیر کرینگے خواہش ہے کہ گوادر پورٹ سنگاپور ، دبئی طرز پر بنے خنجراب گوادر خیبر پختونخواہ سے سے ہوتی ہوئی سرنگ کے ذریعے اسلام آباد میں دخل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ریونیو بہت بہتر ہوا ہے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے اور قومی معیشت کے اقتصادی اعشاریئے مثبت ہیں ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توانائی کے منصوبوں میں شہباز شریف کا کردار نہایت اہم ہے شہباز شریف نے بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کیا جس کے باعث آج ملک میں ہر روز نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ۔ اس سے قبل اس سے قبل وزیراعظم محمد نوازشریف نے (جمعہ ) ضلع ساہیوال کے علاقے قادر آباد میں کوئلہ سے چلنے والے دو بجلی گھروں کا سنگ بنیاد رکھا۔منصوبے کی تکمیل سے ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔اس منصوبے پر چینی کمپنیوں کا کنسورشیم کام کررہا ہے جو نومبر2016تک مکمل کرلیا جائے گا۔اس پرایک سو پچاس ارب ڈالر لاگت آئے گی۔حکومت پنجاب نے کابینہ کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو منصوبے پر کام کاجائزہ لے گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں