وزیر اعظم نے ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا:
جمعہ 30 مئی 2014 11:40
ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30مئی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کوئلے سے 1320 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ ساہیوال میں کوئلے سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے کہ ساہیوال میں کوئلے کی مدد سے 660 میگاواٹ کے 2 یونٹوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، 158 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کے لئے چین کو گزشتہ برس دعوت دی تھی جس کا چینی حکام نے مثبت انداز میں جواب دیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں 23 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے باوجود صرف 13 ہزار میگا واٹ آپریشنل بجلی حاصل ہو رہی ہے جو کہ ضرورت کے اعتبار سے بہت ہی کم ہے، بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے، آئندہ 8 سالوں میں 21 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پیدا کریں گے۔
(جاری ہے)
کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، ایم این ایز اور ممبر صوبائی اسمبلی کے علاوہ چینی حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور بھی چین کے تعاون سے ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح کیا جا رہا ہے، کم سے کم عرصے میں کوئلے کی مدد توانائی کا حصول وزیراعظم پاکستان کا وژن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں دوسرے ممالک کی طرح توانائی حاصل کرنے کے ذرائع نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود ہم حکومت بجلی کے بحران پر قابو پا کر ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
ساہیوال،کسان بورڈ نے پنجاب حکومت کے خلاف آج ساہیوال میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ
چیچہ وطنی میں رشوت طلب کرنے پر ڈی پی او ساہیوال کا سخت ایکشن مقدمہ درج ،ملزمان پابند سلاسل
جنگلات کا تحفظ و بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن
گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول اینڈ کالج ساہیوال میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے صنعت زار ساہیوال میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر ..
پنجاب حکومت نے ساہیوال سالڈ ویسٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی منظوری دے دی، کمشنر
زکوٰۃ کی رضا کارانہ ادائیگی کی ترغیب کے لیے واک و سیمینار کا انعقاد
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے ..
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس
ڈاکو خاتون، گن مین، سیلز مین، دوکانداروں سے 43لاکھ49ہزار نقدی، دس موبائل لے اڑے
ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت