ساہیوال زیادتی کیس؛ مجرمانہ غفلت پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل
منگل 15 اپریل 2014 11:43
ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈیڑھ ماہ قبل زیادتی کا شکار ہونے والی یتیم لڑکی کے کیس میں ناقص تفتیش اور ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کرنے پر ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو معطل کر دیا ہے۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا ساہیوال کے نواحی علاقے چک نمبر 81 پانچ ب میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یتیم لڑکی سے زیادتی انتہائی افسوسناک اور سفاکانہ فعل ہے، پولیس مقدمے کی تفتیش میں بری طرح ناکام رہی، ناقص تفتیش پر متعلقہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو معطل کر دیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب، ڈی پی او اور آر پی او ساہیوال کو حکم دیا جائے کہ 48 گھنٹوں کے اندر تمام ملزمان گرفتار کیا جائے، 4 روز کے اندر مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے اور جج صاحب سے درخواست کی جائے کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے تا کہ ملزمان کو جلد از جلد عبرت ناک سزا دی جا سکے۔(جاری ہے)
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے بہتر تو انگریز کا زمانہ تھا کہ جب پولیس والے گھوڑے پر آکر حالات و واقعات کا جائزہ لیتے تھے اور لوگوں کو انصاف فراہم کرتے تھے لیکن آج تمام تر سہولیات ہونے کے با وجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، پولیس کی کمزوری کو دور کرنے کی کوشش کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ قبل ازیں ڈی پی او اور آر پی او ساہیوال، متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان والوں نے وزیراعلی پنجاب کوواقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انھیں انصاف فراہم کیا جائے گا اور مجرموں کو جلد قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ وزیراعلی نے متاثرہ خاندان کے بچوں کو مفت تعلیم دلوانے کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل ساہیوال کے نواحی علاقے میں صفدر اور اس کے 5 ساتھیوں نے 16 سالہ یتیم لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی ویڈیو بنا کر اسے دھمکی دی کہ اگر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی تو ویڈیو کو پورے گاؤں میں پھیلا دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے ..
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس
ڈاکو خاتون، گن مین، سیلز مین، دوکانداروں سے 43لاکھ49ہزار نقدی، دس موبائل لے اڑے
ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ضمانتیں ..
جی ٹی روڈ پل ناکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق ، ڈرائیور، بیوپاری سے ایک لاکھ30ہزار نقدی، ..
ڈیفالٹر واپڈا اہلکاروں کی ٹھکائی ، موٹرسائیکل کی چابی چھین کرفرار
ساہیوال،ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
ساہیوال،کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ..
کمشنر ساہیوال ڈویژن کا سخت ایکشن،ناقص کارکردگی پر گورنمنٹ کالج ساہیوال سنٹر کا تمام امتحانی عملہ تبدیل ..
ضلع کونسل ساہیوال کے ہیڈ کلرک رانا ساجد لطیف کی گریڈ16میں ترقی
پرائس مجسٹریٹس روٹی اور نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، کمشنر
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری