ساہیوال،ہڑپہ اسٹیشن پرعوام ایکسپریس 13 اپ کا انجن فیل ہو گیا، ٹرینوں کی آمد ورفت معطل رہی

جمعہ 21 مارچ 2014 21:14

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) عوام ایکسپریس 13 اپ کا انجن ہڑپہ اسٹیشن پر فیل ہو گیا جس کے سبب ٹرینوں کی آمد ورفت معطل رہی ،کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام 7 اپ کو عوام ایکسپریس کے مسافروں نے ریلوے لائن پر لیٹ کر روک لیا اور تیز گام ٹرین پر پتھراوٴ بھی کیا ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہونے کے بعد 4-1/2 گھنٹے کی تاخیر سے دوسرا انجن خانیوال سے منگوا کر عوام ایکسپریس کو اپنی منزل کی طرف روانہ کیا، اس کے بعد تیز گام بھی لاہور کے لیے روانہ ہو گئی ، عوام ایکسپریس کا انجن کراچی سے ہڑپہ تک سات مرتبہ فیل ہوا مسافروں کا الزام ،ریلوے احکام نے عوام ایکسپریس کا بار بار انجن فیل ہونے اور تیز گام پر پتھراوٴ کے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں