ساہیوال، ڈیری فارم پر زہریلی گیس پھیلنے سے ایک مزدور ہلاک ، 2مزدور بے ہوش، نازک حالت میں ہسپتال منتقل

بدھ 25 دسمبر 2013 19:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر۔2013ء) ساہیوال کی گنج شکرکالونی میں واقع ڈیری فارم پر زہریلی گیس سے 17 سالہ مزدور حیدر ہلاک اور 2مزدور شاہد اور عرفان بے ہوش ہوگئے ، دونوں کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں حالت نازک ہے ۔تفصیلات کے مطابق گنج شکرکالونی کی آبادی میں ڈیری فارم کے ڈائریکٹر طاہر جاوید نے سوئی گیس پر آٹو میٹک جنریٹر لگا رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

راب کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوئی تو گیس کاپریشر نہ ہونے کے سبب جنریٹر سٹارٹ نہ ہوسکا اور گیس کمرے میں جمع ہوتی رہی اور اس کمرہ میں سوئے ہوئے تینوں مزدور بے ہوش ہوگئے تینوں کو ہسپتال لے جایا جارہاتھا کہ حیدر نے راستے میں ہی دم توڑ دیا جبکہ شاہد اورعرفان کوہسپتال داخل کردیا جہاں انکی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں