پاکستان میں آکر خوش ہوں ، ویزے کا جراء آسان ہونا چاہیے ، پروفیسر راج موہن گاندھی

بدھ 11 دسمبر 2013 14:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11دسمبر 2013ء) مہاتما گاندھی کے پوتے پروفیسر راج موہن گاندھی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آکر بہت خوش ہیں ہیوال کے قریب ہڑپہ میں پروفیسر راج موہن گاندھی کے اعزا زمیں استقبالیہ دیا گیا، اس موقع پر علاقائی رقص بھی پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مہاتما گاندھی کے پوتے پروفیسر راج موہن گاندھی کا کہناتھاکہ وہ پاکستان آکر بہت خوش ہیں دونوں ملکوں کے عوام دوستی چاہتے ہیں ۔ انکی خواہش ہے کہ ویزے کا اجراء آسان ہو۔ پروفیسر راج موہن نے کہاکہ حکومتوں کی اپنی ضروریات اورتقاضے ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں