ساہیوال: ہاکی اسٹیڈیم کی چھت گر گئی،4بچے ملبے تلے دب گئے

اتوار 24 نومبر 2013 12:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر۔2013ء) ساہیوال کے ہاکی اسٹیڈیم میں ایک نجی اسکول کی سالانہ تقریب کے دوران سیڑھیوں کی بوسیدہ چھت گرنے سے4بچے ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیوال کے ہاکی اسٹیڈیم کی عمارت کی چھت گرگئی ،چھت گرنے سے 4 بچے ملبے تلے دب گئے ،ہاکی اسٹیڈیم میں نجی اسکول کی سالانہ تقریب جاری تھی ، ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں