ساہیوال ،کار درخت سے ٹکرا گئی، تین بھائی جاں بحق ، چوتھا بھائی اور ماں باپ زخمی ، جاں بحق ہونے والے بھائیوں میں آٹھ سالہ فیضان، چھ سالہ علی اور چار سالہ زین شامل

ہفتہ 23 نومبر 2013 15:19

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23نومبر 2013ء) ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر کار درخت سے ٹکرا گئی، تین بھائی جاں بحق اور چوتھا بھائی اور ماں باپ زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ملتان کینٹ کا رہائشی محمد آصف، اس کی اہلیہ اور چار بچے لاہور جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر ان کی کار تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس سے تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے میاں بیوی اور ان کا ایک بیٹا حادثے میں زخمی ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بھائیوں میں آٹھ سالہ فیضان، چھ سالہ علی اور چار سالہ زین شامل ہیں۔ حادثے کے فورا بعد پولیس اور ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئی۔ تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں