ساہیوال:آتش گیر مادہ پھٹنے سے2بھائی ہلاک

اتوار 13 اکتوبر 2013 18:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2013ء) ساہیوال میں آتش گیر مادہ پھٹنے سے2بھائی ہلاک اوران میں سے ایک کا بیٹازخمی ہو گیا ۔پولیس نے شبہ ظاہر کیاہے کہ تینوں الیکٹرک ڈیوائس تیار کر رہے تھے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کرپھٹنے والے مواد کے ٹکڑے قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ پیش آیا ،تھانا نورشاہ کے موضع56فورآرمیں جہاں سابق سرکاری ملازم غلام حیدر،اس کابھائی غلام نبی اورغلام نبی کابیٹاعابد کھیتوں میں آتش گیر ڈیوائس تیارکررہے تھے کہ بارودی مواددھماکے سے پھٹ گیا،دھماکااس قدر شدیدتھاکہ آواز دور دور تک سنائی دی۔

دونوں بھائی موقع پرہلاک جبکہ عابدشدیدزخمی ہوگیا،جسے اسپتال منتقل کر دیاگیا،دھماکے کے مقام پر3فٹ گڑھاکھودا گیاتھا،قریب ہی ایک خیمہ بھی نصب تھا۔آرپی او شہزاد سلطان ،ڈی پی اوخرم شاہ ،انٹیلی جنس اداروں اور بم اسکواڈ کے اہلکاربھی موقع پرپہنچ گئے،لیکن کوئی بھی حتمی رائے دینے کوراضی نہیں ،دھماکاخیز مواد کے ٹکڑے قبضے میں لے لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں