طالبان نے مذاکرات کرنے ہیں تو ہتھیار پھینک کر پاکستانی پرچم کے نیچے آ جائیں ، آئین کو تسلیم کریں ،خواجہ سعد رفیق ، حکومت طالبان سے مذاکرات کے وعدے پر قائم ہے ، طالبان کے کئی دھڑے ہیں،سمجھ نہیں آتی،کون بات کرے گا؟،بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند ہونی چاہیے ، وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 ستمبر 2013 20:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2013ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طالبان نے مذاکرات کرنے ہیں تو ہتھیار پھینک کر پاکستانی پرچم کے نیچے آ جائیں ، آئین کو تسلیم کریں۔

(جاری ہے)

ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کے وعدے پر قائم ہے تاہم طالبان کے کئی دھڑے ہیں،یہ سمجھ نہیں آتی،کون بات کرے گا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے مثبت نتائج نکلیں گی۔

سرحدوں پر امن چاہتے ہیں ،متنازع معاملات پر سودے بازی نہیں ہو سکتی،بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند ہونی چاہیے،جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں40سال کا گند ہے،جسے4سال میں ٹھیک کر دیں گے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں