کمشنر ساہیوال نے ٹی ایم اے انتظامیہ کے سائن بورڈ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کرکے کمیٹی سے سات یوم میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ مانگ لی

ہفتہ 31 اگست 2013 19:16

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31اگست۔ 2013ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عالم شیر محسود نے ٹی ایم اے ساہیوال انتظامیہ کے سائن بورڈ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کرکے کمیٹی سے سات یوم میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ مانگ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 21 مئی 2011ء کو ساہیوال میں طوفانی آندھی اور بارش کے دوران سینکڑوں بڑے بڑے سائن بورڈ گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جس کے بعد ساہیوال میں بڑے بڑے سائن بورڈ لگانے پر پابندی لگادی تھی۔

اب ٹی ایم او ساہیوال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کمشنر کے احکامات کو پس پشت ڈال کر شہر میں سینکڑوں بڑے سائن بورڈ لگوادئیے اور تجاوزات بھی قائم کردی گئی ہیں۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ساہیوال قاری نذیر سیال اور دیگر افسران بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں