ساہیوال ، پولیس وین درخت سے ٹکرا گئی ،3 اہلکار جاں بحق ،6 زخمی

جمعرات 8 اگست 2013 13:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2013ء) ساہی وال کے قریب جی ٹی روڈ پر پولیس وین تیزرفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی۔تین اہلکار جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم کے مطابق ساہی وال کے قریب یوسف والا پل پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکاروں کی ٹیم رحیم یار خان میں کام کرنے والے چینی انجنیرز کو لاہور چھوڑ کر واپس جا رہی تھی، حادثے کے نتیجے میں تین اہلکارموقع پر جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں