ساہیوال،دریائے راوی میں طغیانی کے بعد داد بلوچ، میرن شاہ اور موضع کلی کے تین دیہات دریاکے کی زد میں ،سینکڑوں مکانات دریا برد

پیر 5 اگست 2013 19:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5اگست۔ 2013ء) دریائے راوی میں طغیانی کے بعد داد بلوچ، میرن شاہ اور موضع کلی کے تین دیہات کو دریاکے کٹاؤ شروع کر دیا ہے اور سینکڑوں مکانات دریا بردر ہو چکے ہیں اور کھڑی فصلوں کو کٹاؤ کر کے دریال بہا کر لے گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان تین دیہات کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر نے کا کام جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگا دیئے ہیں اور دریائے راوی کے کنارے دیہاتی آبادی کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں