ساہیوال ، دیہاتیوں کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف جی ٹی روڈ پر ٹول پلازہ ہڑپہ پر ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج

بدھ 17 جولائی 2013 18:02

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17جولائی۔ 2013ء) ساہیوال کے قریب سینکڑوں دیہاتیوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف جی ٹی روڈ پر ٹول پلازہ ہڑپہ پر ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کردیا اور واپڈا کے ذمہ دار افسران کی معطلی کا مطالبہ کیا ، تین گھنٹے ٹریفک معطل رہی ۔ مظاہر ے میں قرب جوار کے سینکڑوں مکینوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شرکاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لائن سپرٹنڈنٹ کی ملی بھگت سے صنعتی اداروں میں بجلی کی سپلائی دی جاتی ہے جبکہ دونوں ان علاقوں میں سحر و افطار کے وقت بھی بجلی مہیا نہیں کی جاتی ۔

تین تین دنوں تک بجلی کی سپلائی معطل رکھی جاتی ہے جس کے بعد سینکڑوں دیہاتیوں نے جی ٹی روڈ مارچ بھی کیا ۔ پولیس اور واپڈا حکام سے مذاکرات کے بعد تین گھنٹے بعد ٹریفک بحال کردی گئی ۔ اس دوران بسوں ، ٹرکوں اور کاروں اور دیگر گاڑیوں کی لائینیں لگ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں