ساہیوال ،عارف والا روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹرک کو ٹکر،2افراد جاں بحق،20زخمی، زخمیوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافے کو خدشہ

منگل 16 جولائی 2013 20:43

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جولائی۔ 2013ء) عارف والا روڈ پر شیریں والا موڑ کے قریب ایک تیز رفتار بس خراب کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کنڈکٹر اور نامعلوم مسافر سمیت دو افراد ہلاک اور 20مسافر زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ زخمی ہونیوالے مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو مسافر بس لاہورسے وہاڑی جارہی تھی کہ جب شیریں والا موڑ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور کو اونگھ آگئی اور سڑک کے کنارے کھڑے خراب ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس کنڈکٹر محمد اکمل اور ایک نامعلوم مسافر ہلاک جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمی ہونیوالے مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کردیاگیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں