ساہیوال،بھٹہ مزدور کے 3بچوں کے اغواء کا مقدمہ وزیراعلیٰ کے حکم پر پولیس نے چھ ماہ بعد مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 6 جولائی 2013 20:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جولائی۔ 2013ء) بھٹہ مزدور کے تین بچوں کو زبردستی اغواء کرلیا گیا‘ پولیس تھانہ یوسف والا نے وزیراعلی کے حکم پر چھ ماہ بعد مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق 16 جنوری کو محمد یعقوب بھٹہ مزدور کے تین بچوں عظمیٰ پروین‘ مزمل حسین اور زاہدہ پروین کو ایک رکشے میں سوار آٹھ ملزموں صدیق اور حنیف وغیرہ نے اغواء کرلیا اور اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے لے گئے۔ جب محمد یعقوب تھانہ میں مقدمہ درج کرانے کیلئے گیا تو پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا بالآخر محمد یعقوب نے وزیراعلی سے درخواست کی جس پرر پولیس نے وزیراعلی کے حکم پر آٹھ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بچے ابھی تک برآمد نہیں ہوسکے اور نہ ہی ملزم گرفتار ہوسکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں