ساہیوال اور چیچہ وطنی کے ریلوے اسٹیشنوں پر چار ٹرینوں کے انجن فیل ہو گئے

جمعہ 5 جولائی 2013 20:43

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5جولائی۔ 2013ء) ساہیوال اور چیچہ وطنی کے ریلوے اسٹیشنوں پر چار ٹرینوں کے انجن فیل ہو گئے۔ مسافروں کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کراچی سے لاہور جانے والی15 اپ کراچی ایکسپریس کا انجن چیچہ وطنی اور ساہیوال کے ریلوے اسٹیشنوں پر دوبار فیل ہو گیا۔

(جاری ہے)

14 اپ کراچی ایکسپریس، عوام ایکسپریس،14 ڈاؤن، اور رائے ونڈ ایکسپریس کے انجن فیل ہو گئے اور چاروں ٹرینیں چھ گھنٹے لیٹ ہو گئیں۔ مسافروں نے ہنگامہ آرائی کر کے ساہیوال ریلوے اسٹیشن کے سٹاف کو یرغمال بنا لیا اور توڑ پھوڑ کی۔ ریلوے حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور وفاقی وزیر ریلوے سے مداخلت کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں