ساہیوال،خیبر میل2 ڈاؤن جیابگا کے قریب حادثہ کا شکار ، موٹر سائیکل ٹکرانے سے ٹرین کاانجن تباہ

منگل 2 جولائی 2013 20:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جولائی۔2013ء) خیبر میل2 ڈاؤن کا کانا کا چھا اور جیابگا کے درمیان ریلوے پھاٹک پر حادثہ کا شکار ہو گئی، ٹرین سے موٹر سائیکل ٹکرانے سے انجن تباہ ہو گیا، موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو ڈاؤن خیبر میل لاہور سے کراچی جا رہی تھی جب یہ ٹرین کانا کاچھا اور جیابگا ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان کسے ریلوے پھاٹک پر پہنچی تو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ریلوے پھاٹک عبور کر رہا تھا ٹرین کے ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگائی تو مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، موٹر سائیکل انجن میں پھنس جانے سے انجن اور موٹر سائیکل تباہ ہو گئے، نا معلوم موٹر سائیکل سوار فوراً غائب ہو گیا، انجن ایک گھنٹے تک مرمت کے بعد ٹرین روانہ کر دی گئی، ریلوے حکام نے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں