ساہیوال،دیرینہ دشمنی پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے باپ اور 2چچاوٴں کو قتل، 2کو زخمی کر دیا

منگل 2 جولائی 2013 14:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 2جولائی 2013ء ) ساہیوال کے نواحی گاو ں میں ایک شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ بھائی کے قتل اور گھوڑی پال زمین کے جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنے باپ اور 2چچاو ں کو قتل اور 2کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق گاو ں 54 بارہ ایل میں کچھ عرصہ قبل پرانی دشمنی پر ملزم رضوان کا بھائی عرفان قتل ہو گیا تھا جس کے الزام میں ملزم کا باپ چچاو ں سمیت 5 افرادجیل چلے گئے تھے لیکن بعدازاں صلح کے نتیجے میں ملزمان بری ہو گئے۔جس کا ملزم رضوان کو بہت رنج تھا اور اس نے گزشتہ رات گئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے اپنے باپ لیاقت اور 2چچاو ں شوکت اور اشفاق کو ہلاک اور ایک چچی سمیت 2افراد کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں