ساہیوال کے نواحی چک 87 میں مکان کی چھت گر نے سے ایک بچہ جاں بحق

ہفتہ 15 جون 2013 20:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جون۔ 2013ء) ساہیوال کے نواحی چک 87 میں مکان کی چھت بارش اور آندھی کے دوران گر جانے سے چھ سالہ بچہ محمد عرفان ہلاک ہوگیا ، بات محمد رمضان اور بھائی احمد رضا شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح تیز بارش اور آندھی آئی جس سے ایک مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں کمرے میں بیٹھے ہوئے تمام افراد ملبے تلے دب گئے تاہم ریسکیو پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے تین کو بچالیا جبکہ 6سالہ عرفان ہلاک ہوگیا ۔ باقی کے تمام افراد محفوظ رہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں