ساہیوال، تیزرفتار بس درخت سے ٹکرا کرالٹ گئی ، دو مسافر ہلاک، 22شدید زخمی

بدھ 12 جون 2013 16:47

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12جون 2013ء ) اقبال نگر کے قریب ایک تیزرفتار بس درخت سے ٹکرا کرالٹ جانے دو مسافر ہلاک اور 22شدید زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر اقبال نگر کے قریب ایک تیز رفتار بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہونے کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 22شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ریسکیو کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے تاہم مزید ہلاکتوں میں خدشہ ہے ۔ ہلاک ہونے والوں میں کپتان خان ہنگو کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دوسرے کا تاحال پتا نہیں چل سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں