ساہیوال گرڈ سٹیشن سے زبردستی 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، شہری تڑپ اٹھے

منگل 11 جون 2013 20:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11جون۔ 2013ء) واپڈا نیشنل کنٹرول پاور سنٹر اسلام آباد کے حکم پر ساہیوال گرڈ سٹیشن سے زبردستی چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری تڑپ اٹھے ‘ چوبیس گھنٹے کے دوران صرف دو گھنٹے بجلی کی سپلائی شہری علاقوں کو دی گئی‘ دیہی علاقے چوبیس گھنٹے تاریکی میں ڈوبے رہے‘ واپڈا حکام نے بتایا ہے کہ چودہ گھنٹے اسلام آباد سنٹر سے زبردستی لوڈشیڈنگ کرائی۔

(جاری ہے)

بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ واپڈا حکام کے اس روئیے پرر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ انجمن تاجران ودیگر 38 انجمنوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے لوڈشیڈنگ میں اضافے اور سابقہ حکومت کی پالیسیوں کے تسلسل کیخلاف (کل) منگل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پرر یکساں لوڈشیڈنگ نہ کرنے پر واپڈا نیشنل کنٹرول پاور سنٹر اسلام آباد کے جی ایم مسعود احمد اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور انوارالحق کی معطلی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں