ساہیوال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت سے دو افراد دم توڑ گئے

منگل 11 جون 2013 20:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11جون۔ 2013ء) ضلع ساہیوال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت سے منگل کو مزید دو افراد دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

ان میں کنیز فاطمہ اور قربان شامل ہیں۔ دونوں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ضلع ساہیوال میں حالیہ گرمی کی لہر کے دوران اب تک 76 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں