(ن) لیگ کے سابق ایم پی اے پیر ولایت کھگہ اور سابق صوبائی وزیر اقبال لنگڑیال کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی

منگل 11 جون 2013 20:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11جون۔ 2013ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال حفیظ اللہ خان نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے پیر ولایت شاہ کھگہ اور سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال کیخلاف سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

دونوں سابق ارکان اسمبلی کیخلاف بی اے کی جعلی ڈگریاں رکھنے کے مقدمات زیر سماعت ہیں اور دونوں ملزموں نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری عدالت سے کروارکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں