گھنٹوں کے دوران ساہیوال میں گرمی سے 7 افراد ہلاک، درجنوں ہسپتال داخل ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے سبب گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

اتوار 9 جون 2013 22:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جون۔ 2013ء) چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع ساہیوال میں گرمی کی شدید لہر اور لو لگنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں ہسپتال داخل، مرنے والوں میں 4 بچے بھی شامل، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے سبب گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ، شدید گرمی سے ذیشان ارشد، بے بی سکنہ، عطاء الرحمان 8 سالہ رابعہ 14 ماہ، عمیر خان 45 سالہ بھٹو نگر، ممتاز 38 سالہ نورپور، حاجی سلیمان93 سالہ طارق بن زیاد کالونی ساہیوال چل بسے، واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 16,16 گھنٹے شہری علاقوں میں بدستور جاری ہے، برف فروشوں نے برف کے ریٹ پچاس روپے فی کلو کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں