ساہیوال میں گرمی کی لہر میں اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دوران شدید گرمی سے 4 افراد ہلاک

ہفتہ 8 جون 2013 21:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8جون۔ 2013ء) ضلع ساہیوال میں گرمی کی لہر میں اضافے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی سے چار افراد ہلاک ہوگئے جن میں تیس سالہ عدنان، تین یوم کا بچہ عبداللہ، چار ماہ کی ماہ نور اور 70 سالہ مبارک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ساہیوال درجہ حرارت شدید گرمی کی لہر کے باعث 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ درجنوں افراد کو گرمی کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرادیا گیا ہے۔ مرنے والوں کا تعلق نئی آبادی 95/9L اور 96/9L اور کوٹ خادم علی شاہ سے ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں