ضلع ساہیوال میں جبری غیر لوڈ شیڈنگ میں شدت کے سبب شدید گرمی سے 3 افراد ہلاک

پیر 3 جون 2013 23:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جون۔ 2013ء) ضلع ساہیوال میں جبری غیر لوڈ شیڈنگ میں شدت کے سبب شدید گرمی سے تین افراد ہلاک ہو گئے جن میں اڈہ نور پور کا محمد اسلم 40 سالہ ،ہڑپہ کا محمد انور 45 سالہ اور بھٹو نگر کی 55 سالہ نسرین کو شدید گرمی کے سبب بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں تینوں دم توڑ گئے، واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ چار چار گھنٹے کی اور شیڈول گیارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور روزانہ پندرہ پندرہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، واپڈا میپکو کے آفیسروں نے لائن لائسز میں پچھلے سال کے مقابلہ میں 75 فیصد اضافہ کے سبب جبری لوڈ شیڈنگ شہری علاقوں میں اور چھ چھ گھنٹے دیہی علاقوں میں کی جا رہی ہے، شہریوں نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں