ساہیوال میں سکول وین کو حادثہ،3 ہلاک،14 زخمی،2 کی حالت نازک، زخمی ہو نے والوں میں 2 لڑکیاں شامل

ہفتہ 1 جون 2013 19:56

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جون۔2013ء) ساہیوال پاکپتن روڈ بلے دی چھوک کے قریب نجی سکول کی وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں تین بچے ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہو نے والوں میں دو جڑواں بہنیں اور ایک بچہ شامل ہیں جن کی عمریں آٹھ سال ہیں، زخمی اور جاں بحق ہو نے والے بچوں کی عمریں پانچ سے بارہ سال تک ہیں، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی دوپہر چھٹی کے بعد ایک وین جس میں 17 طالب علم بچے بچیاں شامل تھے ،ساہیوال کے مختلف نجی سکولوں کی طلبہ و طالبات کو لے کر قریبی گاؤں 9-112 ایل اور 9-110 ایل جا رہی تھیں کہ رساتہ میں ایک ٹرک غلط سائیڈ سے ایک فیکٹری سے نکلا اور وین سے ٹکرا گیا ، تین بچے دو چڑواں بہنیں مریم، عائشہ اور ایک بچہ احمد موقع پر جاں بحق جبکہ زخمیوں میں عمر شریف، محبوب ارشد، محمد حسنین، مشتاق رمیض، کاشف رضا ، ارسلان،ثناء، طاہرہ،آفتاب ارشد، مرتضیٰ ،فاروق ارشد اور وین کا ڈرائیور شہباز شدید زخمی ہو گئے، ایک بخمی بچے کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں