ساہیوال ،محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پاسپورٹ آفس سیل کردیا، پاسپورٹ آفس کے اندر موجود عملہ اور سائلین قید ہو کر رہ گئے

جمعرات 30 مئی 2013 14:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 30مئی 2013ء) ساہیوال میں محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پاسپورٹ آفس سیل کردیا ‘ پاسپورٹ آفس کے اندر موجود آفس عملہ اور سائلین قید ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ساہیوال کے پاسپورٹ آفس کو سیل کردیا۔ پاسپورٹ آفس میں موجود عملہ اور آنیوالے سائلین محصور ہو کر رہ گئے جبکہ آفس کے باہر پاسپورٹ لینے کیلئے آنیوالے شہریوں نے پاسپورٹ آفس سیل ہونے کے باعث پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کردی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں