مسلم لیگ (ن) نے ا یٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا یا ،نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ اب ملک کو اقتصادی بحران سے نکال کر خوشحال ملک بنائے گی ،عوام نے مسلم لیگ نواز کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ،سابق صوبائی وزیر عشرو زکوة ملک ندیم کا مران کاکارکنوں سے خطاب

منگل 28 مئی 2013 19:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28مئی۔2013ء) سابق صوبائی وزیر عشرو زکوة ملک ندیم کا مران نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ا یٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا یا اور اب میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ملک کو اقتصادی بحران سے نکال کر خوشحال ملک بنائے گی ۔عوام نے مسلم لیگ نواز کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ پنجاب حکومت کی پچھلے 5 سال کی شاندار کا میابی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ۔

وہ منگل کو یو م تکبیر کے موقع پر اپنی رہا ئش گاہ پر کا رکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ملک ندیم کا مران نے کہا کہ مسلم لیگ کی صوبائی حکومت نے ساہیوال کی تعمیر و ترقی کے لئے 3ارب روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کیے اور ساہیوال کو ایک ترقی یافتہ شہر بنایا ۔

(جاری ہے)

اگلے 5سال کے دوران بھی مسلم لیگ کی حکومت علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل میں کو ئی کثر اٹھا نہیں رکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ملک کو درپیش سنگین چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور بہت جلد عوام لو ڈشیڈنگ جیسے سنگین مسئلے کو حل ہوتا دیکھیں گے ۔اس موقع پر کا رکنوں نے میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیااور مطالبہ کیا کہ ملک ندیم کامران کو صوبائی کا بینہ میں شامل کر کے علاقے کی تعمیر و ترقی کے کام کو جاری رکھا جا ئے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں