لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل دو ڈاؤن ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر حادثہ کا شکا ،ہک ٹوٹنے کے سبب انجن نصف مسافروں کی بوگیاں لے کر ساہیوال پلیٹ فارم سے آگے چلا گیا، مسافروں میں بھگڈر

منگل 21 مئی 2013 20:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21مئی۔ 2013ء) لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل دو ڈاؤن ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر حادثہ کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

ٹرین کا انجن نصف مسافروں کی بوگیاں لے کر ساہیوال پلیٹ فارم سے آگے چلا گیا جبکہ نصف ٹرین کی آٹھ بوگیاں ہک ٹوٹنے کے سبب پیچھے رہ گئیں، جس سے مسافروں میں بھگڈر مچ گئی۔ دو گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی جس کے بعد امدادی کاروائیاں کر کے ٹرین کے انجن اور دوسری بوگیوں کو یکجا کر کے کراچی کے لیے روانہ کیا گیا۔ ٹرین کا اے سی پلانٹ بھی بند ہو گیا جس پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ لاہور سے کراچی جانے والی نائٹ کوچ ماڈل ڈاؤن کا انجن ساہیوال اسٹیشن پر فیل ہو گیا اور ٹرین ایک گھنٹہ رکی رہی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں