ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق وڑائچ نے (ن) لیگ کے سابق ایم پی اے پیر ولایت کھگہ کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی

منگل 21 مئی 2013 20:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21مئی۔ 2013ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد وڑائچ نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے پیر ولایت شاہ کھگہ کے مقدمہ کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں سابق ایم پی اے پیر ولایت شاہ کھگہ کے خلاف 2002 اور 2008 کے الیکشن میں بی اے کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر الیکشن لڑا اور ہائی کورٹ میں ڈگری بوگس پائی گئی جس پر پولیس سول لائن نے سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ بھی درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں