کنعان کو بین الاقوامی معیار کا پا رک بنا نے کے لئے پی ٹی ڈی سی پی اور ٹی ایم اے ساہیوال کے درمیان معاہدے پر دستخط

منگل 7 مئی 2013 23:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) ٹورازم ڈپیا رٹمنٹ کا رپوریشن پنجاب ساہیوال کے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کنعان پا رک کو بین الاقوامی معیار کا پا رک بنا ئے گی ۔اس سلسلے میں ٹی ڈی سی پی اور ٹی ایم اے ساہیوال کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہو ئے اور کنعان پا رک کو کا رپوریشن کے سپر د کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں ٹی ڈی سی پی کے ایم ڈی حبیب الرحمن گیلانی ،کمشنر ساہیوال ڈویثرن محمد عبداللہ خان سنبل ،ڈی سی او ساہیوال ڈاکٹر ساجد محمود چوہان ،ایڈ یشنل کمشنر نا صر جمال ہو تیانہ اے ڈی سی عبد الستار عیسانی کا رپوریشن کے جنرل مینجر آپریشنز تنویر جبار اور ٹی ڈی سی پی آفیسر میاں سہیل انور ،منصور نبی اور ظفر احمد بھی مو جود تھے ۔منصوبے کے تحت کا رپوریشن 30 لاکھ روپے کی گرانٹ سے پارک کو جدید بنا ئے گی اور یہاں بچوں کی تفریح کے لئے الیکڑک جھولے ،واٹر سکوٹر ،کشتی رانی اور فوڈ سٹریٹ کی سہو لتیں بھی دستیاب ہو نگی ۔کا رپوریشن یہ تمام سہولتیں چھ ماہ کے عرصے میں مکمل کر نے کو بھی یقینی بنا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں