ساہیوال، الیکشن 2013 کے موقع پر امن وامان بر قرار کھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

منگل 7 مئی 2013 23:37

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) ڈسٹر کٹ کوآرڈ نیشن آفیسر ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے الیکشن 2013 کے موقع پر امن وامان بر قرار کھنے اور پر امن ووٹنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت اسلحہ کی نما ئش اذان کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور ٹائر جلا کر یا کسی اور طریقے سے سٹرکوں کو بلا ک کر نے پر پا بندی لگا دی ہے ۔ایک حکم نا مے کے تحت انہوں نے منظوری کے بغیر جلسہ کرنے اور جلوس نکا لنے پر بھی سختی سے پا بندی عائد کر دی ہے ۔اور کو ئی جلسہ اجازت کے بغیر نہیں ہو گا ۔اس پا بندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں