لوڈشیڈنگ میں عوام کی مت مارنے والوں کی مت مار دینگے، مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والے ووٹ کے حق دار نہیں، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، پیپلزپارٹی آج کہیں نظر نہیں آتی، کہاں ہے ،پیپلز پارٹی ڈھونڈ کر لاوٴ، زرداری صاحب آپ ہی ایوان صدر سے نکل کر میدان میں آجاوٴ،قتدار میں آکر پی آئی اے اور ریلوے کو درست کریں گے، کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین چلائیں گے، 11مئی کو غلطی نہ کریں، ورنہ پاکستان 20 سال پیچھے چلا جائے گا،نوجوان پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے میرے ساتھ دیں ،11مئی کو کھلاڑی ، شکاری اور مداریوں کو شیر ہی بھگائے گا ، الیکشن کا دن تقدیر بدلنے کا دن ہے ، (ن) لیگ کا ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے،پہلے ہم ایٹمی انقلاب لا ے تھے، اب معاشی انقلاب لا ئیں گے، دہشت گردی کمر توڑ دیں گے، جس ملک میں 18 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو گی وہ ملک کیسے ترقی کرے گا،مسلم لیگ (ن) کے صدراورسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا انتخابی جلسہ سے خطاب

پیر 6 مئی 2013 00:01

فیصل آبا د/کبیروالا/ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے صدراورسابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے پہلے ہم ایٹمی انقلاب لا ے تھے اب معاشی انقلاب لا ئیں گے دہشت گردی کمر توڑ دیں گے، شیر کے سامنے کو ئی زرداری ،مداری اور کھیلا ڑی 11 مئی کو شیر کے آگے کوئی نہیں ٹھہرے گا ،شیر شیر ہوتا ہے، نئی نوجوان نسل نواز شریف کے ساتھ ہے، یہ نوجوان پاکستان کی تعمیر نو کریں گے جو ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر دھکے کھا رہے، میں نے قسم کھائی ہے اگر موقع ملا تو نوجوانوں کو قرضہ دینے کے لئے بینک کھولوں گا، ملک کا حقدار طبقہ نوجوانوں کا ہے،ہم صرف زبانی کلامی نوجوانوں کی بات نہیں کرتے،نہ ہی انہیں نوجوانوں سے ووٹ لینے کے لئے انہیں جھانسہ دے رہے ہیں،پاکستان بڑی مشکل میں ہے، لوٹ کھسوٹ کا دور دورہ ہے، ہم پاکستان سے مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے، لوڈشیڈنگ میں عوام کی مت مارنے والوں کی مت مار دینگے، مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والے ووٹ کے حق دار نہیں، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، پیپلزپارٹی آج کہیں نظر نہیں آتی، کہاں ہے ،پیپلز پارٹی ڈھونڈ کر لاوٴ، زرداری صاحب آپ ہی ایوان صدر سے نکل کر میدان میں آجاوٴ،قتدار میں آکر پی آئی اے اور ریلوے کو درست کریں گے، کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین چلائیں گے، 11مئی کو غلطی نہ کریں، ورنہ پاکستان 20 سال پیچھے چلا جائے گا،نوجوان پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے میرے ساتھ دیں ،11مئی کو کھلاڑی ، شکاری اور مداریوں کو شیر ہی بھگائے گا ، الیکشن کا دن تقدیر بدلنے کا دن ہے ، (ن) لیگ کا ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان بڑی مشکل میں ہے پہلے ہم ایٹمی انقلاب لا ے تھے اب معاشی انقلاب لا ئیں گے زرداری کے حکومت نے صرف بنکوں سے قرضے لیے اس وقت ہر طرف لوٹ کھسوٹ کا دور دورہ ہے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے پا کستان ایٹمی ملک زرداری ٹولے نے اسے بھکا ری بنا دیا ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل طور پر بند کر دی نے کہا کہ اگر ہماری حکومت ختم نہ ہوتی اور ہمیں ملک سے باہر دھکیلا نہ جاتا تو آج یہ اندھیرے نہ ہوتے آج یہاں خوشحالی ہوتی۔

جس ملک میں 18 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو گی وہ ملک کیسے ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ وہ بدامنی کا خاتمہ کریں گے۔ پاکستان بہت مشکل میں ہے شہبازشریف نے 5 سال میں جنوبی پنجاب کی جو خدمت کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی مرکز کے مقابلہ میں پنجاب کی کارکردگی بہت بہتر ہے،کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں اللہ نے موقعہ دیا تو لوڈ شیڈنگ پر جلد قا بو پا لیں گے نوجوان ڈگریاں اٹھا کر دھکے کھارہے ہیں۔

ہم ترقی میں جنوبی ایشیاء میں سب سے آگے تھے آج سب سے پیچھے رہ گئے ہیں ہم نوجوانوں کو جھانسہ نہیں دیتے ہم برسراقتدار آکر نوجوانوں کیلئے آسان شرائط پر قرضے جاری کریں گے کسانوں کو سستی کھاد اور بیج دیں گے، زرعی پانی چوروں کو پکڑیں گے زرعی ڈگری والے نوجوانوں کو زمینیں اور سہولیات دیں گیانہوں نے کہا کہ ہم ترقی کے راستے پر چل رہے تھے ہماری حکومت ختم کرکے ہمیں جلاوطن کردیا گیا مجھے کسی سے انتقام نہیں لینا پاکستان کی تباہی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے شہباز شریف نے پچھلے پانچ سالوں میں پنجاب کی تاریخی خدمت کی ہے وہ سیلاب زدگان کیساتھ ساتھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہے کہ انقلاب کے ذریعے ملکی تعمیرو ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی نوجوان نسل نواز شریف کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ 11 مئی انتخابات کا نہیں پاکستان کی تقدیرکا دن ہے،ملک کو مداریوں یا اناڑیوں کی ضرورت نہیں،لوگوں نے شیرپرمہرلگائی تو اللہ لوگوں کی تقدیربدلے گا، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،یہاں کا نوجوان کا م کر نا چاہتا ہے،اپنا کاروبار کر نا چاہتا ہے، نوجوانوں کی خواہشوں کے مطابق ان کو ایسا ماحول فراہم کریں گے،ساتھ ہی قرضہ بھی فراہم کریں گے ، اگر شیر کی بجائے ووٹ کہیں اور ڈالا گیا تو اندھیرے لوٹ آئیں گے، پاکستان کو اسوقت اناڑیوں ، مداریوں اور کھلاڑیوں کی نہیں، سنجیدہ اور تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے، ایسی ٹیم (ن) لیگ کے پاس موجود ہے ۔

ہمارے دور میں پاکستان خطے میں تیزی سے ترقی کررہا تھا، بے روزگاری ،مہنگائی اور غربت کا خاتمہ ہورہا تھا،چشمہ نیوکلیئر پلانٹ اور موٹر وے کا منصوبہ پاکستان کودیاآ ج فیصل آباد کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ۔ کبیروالا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 11مئی کو کوئی غلطی نہ کرنا ورنہ پاکستان پھر سے 20سال پیچھے چلا جائے گا ۔

11مئی کو شیر کی گرج سے کھلاڑی ، شکاری اور مداریبھاگ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں لٹ مار کا میلا نہیں لگا تھا ہر طرف امن اور خوشحالی تھی ۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ آج ہم بے روزگاروں کے جلسے میں آگئے ہیں ۔ لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری ، مہنگائی نے مخالفین کے پول کھول دیئے ہیں ۔ عوام کو معلوم ہے کہ کون ایوان صدر میں بیٹھا رہا اور کون کرکٹ کھیلتا رہا ہے ۔

عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ کون کس کی بی ٹیم ہے کچھ لوگ11مئی کو مذاق اور کرکٹ میچ سمجھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم برسراقتدار میں آکر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ کرکے ہی سکھ کا سانس لیں گے ۔ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے بینکس گھر کی دہلیز پرقرضہ فراہم کریں گے ۔ ہم کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا ووٹ تقسیم کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔

سب ایک ہوکر (ن) لیگ پر حملہ آور ہیں لیکن عوامی جذبہ بتارہا ہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار ہی جیتیں گے ۔ ہم حکومت میں آکر ریلوے اور پی آئی اے کو پھر سے ٹھیک کریں گے ۔ الیکشن کا دن تقدیر بدلنے کا دن ہے عوام شیر پر مہر لگائے تاکہ پاکستانی عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے پیپلزپارٹی آج کہیں نظر نہی آتی، کہاں ہے پیپلز پارٹی ڈھونڈ کر لا وٴ، زرداری صاحب آپ ہی ایوان صدر سے نکل کر میدان میں آجاوٴ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں نہ لوڈشیڈنگ تھی نہ کرپشن اور نہ قتل وغارت گری، جنہوں نے لوڈ شیدنگ میں عوام کی مت مار دی، ہم ان کی مت مار دیں گے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ آج سی این جی اسٹیشنوں پر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں، لگتا ہے آج بیروزگاری کے جلسے میں آگیا ہوں، مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والے آپ کے ووٹ کے حقدار نہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں دوبارہ پی آئی اے اور ریلوے درست ہوگی، کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین چلائیں گے، 11مئی کو غلطی نہ کریں، ورنہ پاکستان 20 سال پیچھے چلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بینکس گھر کی دہلیز تک قرضے فراہم کریں گے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں