پاکستان مشکلات میں ہے، عوام کیساتھ ملکر تقدیر بدلیں گے، نواز شریف

پیر 6 مئی 2013 19:53

ساہیوال (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مئی۔2013ء) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل اور مصیبت میں ہے، عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، پیپلز پارٹی خود میدان میں موجود نہیں ہے کھلاڑی کو آگے کر دیا، انشاء اللہ 11 مئی کو شیر دھاڑے گا۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل اور مصیبت میں ہے، ملک کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے، پاکستان کو بچانے کیلئے عوام کے پاس آیا ہوں، عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، نوجوانوں میرے قدم سے قدم ملانا، میں اپنی ذات کیلئے نہیں، پاکستان کیلئے آپ کے پاس آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج ساہیوال، ملتان اور اسلام آباد کا مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کو وہ مقام دیں گے جس کا یہ مستحق ہے، نوجوانوں میرے سپاہی ہیں، نوجوانوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو بدلیں گے۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ لوگ ووٹ لینے کی خاطر نوجوانوں کو استعمال کرتے ہیں، میں نوجوانوں کیلئے بہت اچھی پروپوزل لے کر آیا ہوں، پیپلز پارٹی صرف اشتہاروں میں نظر آتی ہے، فیلڈ میں پیپلز پارٹی نے کھلاڑیوں کو آگے کیا ہوا ہے، انشاء اللہ 11 مئی کو شیر دھاڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں