ساہیوال: (ن) ليگ کے کارکنوں کا تحریک انصاف کے حامیوں پر حملہ

اتوار 28 اپریل 2013 22:43

ساہیوال(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل۔2013ء) ساہیوال میں ن ليگ کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے حامیوں پر حملہ کر دیا، دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

مسلم (ن) لیگ کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے دفتر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی، بینرز اور پینا فلیکسز بھی جلا دیے۔ اس دوران لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کے حامیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر شکیل خان نیازی، جنرل سیکریٹری ساہیوال تحریک انصاف رضوان شاہ نے ہسپتال میں زخمی نوجوانوں کی عیادت کی اور ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں