ساہیوال ، دہری شہریت کیس،نوازلیگ کے سابق ممبر قومی اسمبلی زاہد اقبال کو15ماہ قید اور 5ہزار جرمانے کی سزا ، زاہد اقبال احاطہ عدالت سے گرفتار، تھانہ سول لائن منتقل

جمعرات 25 اپریل 2013 23:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اپریل۔ 2013ء ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد تارڑ کی عدالت نے دہری شہریت کیس میں مسلم لیگ(ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری زاہد اقبال کو ایک سال تین ماہ قید اور 5ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ،پولیس نے زاہد اقبال کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے تھانہ سول لائن منتقل کر دیا ہے جہاں کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں سنٹرل جیل ساہیوال منتقل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کومسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے زاہد اقبال کیخلاف دہری شہریت کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد تارڑ کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے سماعت مکمل کرتے ہوئے زاہد اقبال کو ایک سال3ماہ قید اور5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا ئی۔فیصلے کے بعد زاہد اقبال جیسے ہی عدالت سے باہر نکلے انہیں پولیس گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔ چودھری زاہد اقبال عام انتخابات میں(ن)لیگ کی طرف سے دوبارہ حلقہ این اے 162سے امیدوار تھے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں