ڈی سی او ساہیوال نے عمران خان کو پاک ٹین چوک ساہیوال میں ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا،درخواست بھی مسترد کردی گئی ،ضلع ساہیوال کے تحریک انصاف کے صدر شکیل خان نیازی کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 22 اپریل 2013 21:34

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء) ضلع ساہیوال کے تحریک انصاف کے صدر شکیل خان نیازی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن افسر ساہیوال ڈاکٹر ساجد علی چوہان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پاک ٹین چوک ساہیوال میں ریلی کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی ۔ وہ پیر کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 23اپریل کو ایک بجے تحریک اک بجے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ریلی سے خطاب کی اجازت مانگی تھی لیکن انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ انتخابی جلسوں اور ریلیوں کے لئے ہاکی سٹیڈیم ساہیوال اور ظفر علی سٹیڈیم ساہیوال دو مقررہ مقامات کے علاوہ تیسری جگہ اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔ عمران خان 22اپریل کو لاہور سے چیچہ وطنی جاتے ہوئے پاک ٹین چوک میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے تھے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں