ساہیوال میں مسلسل پانچ گھنٹے تک بجلی بند ، شہری زندگی مفلوج

جمعہ 19 اپریل 2013 19:44

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اپریل۔ 2013ء) ساہیوال شہر میں جمعہ کی صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک یوسف والا گرڈ سٹیشن سے مسلسل پانچ گھنٹے تک بجلی بند رہی جس کے باعث شہری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

(جاری ہے)

لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہری علاقوں میں بیس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بائیس گھنٹے ہوگیا ہے۔ مسلسل لوڈشیڈنگ سے شہری ذہنی مریض بن گئے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ہر طرح کے آپریشن رہ گئے جس کی وجہ سے کئی مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں