ساہیوال،ڈاکوؤں نے پولنگ سٹیشن کی عمارت کا معائنہ کرنیوالی محکمہ مال کی ٹیم کو لوٹ لیا

بدھ 17 اپریل 2013 22:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17اپریل۔ 2013ء) ساہیوال کے تقریب دن دہاڑے مصطفیٰ آباد پولنگ اسٹیشن کی بلڈنگ کا معائنہ کرنے والی محکمہ مال کی ٹیم کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈاکوؤں نے نائب تحصیلداروں میاں احسان الحق ، رانا محمد ارشد نسیم اور اور گرداور عبداللہ بھٹی سے 47 ہزار روپے کی نقدی اور تین موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر دیگر چار کاروں اوردوسری گاڑیوں کے دس سواروں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور چھ موبائل بھی چھین لئے ڈاکو دن دہاڑے تین گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے مگر پولیس سوئی رہی ۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے کمشنر عبداللہ خان سنبل نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی ہدایت پر محکمہ مال کی ایک ٹیم 11مئی کے روز مصطفی آباد میں قائم ہونے ولاے حساس پولنگ اسٹیشن کی بلڈنگ اور روٹ کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ مال کی ٹیم جب مصطفی آباد جارہی تھی تو شیرگڑھ روڈ پر مصطفی آباد کے قریب تین ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر رکھا تھا اور اسلحہ کے زور پر سرکاری گاڑی کو زبردستی روکاتو گاڑی کا اگلہ حصہ تباہ ہوگیا اور اسلحہ کے زور پر محکمہ مال کی ٹیم کو گاڑی سے اتار لیا اور لوٹ لیا اس سے قبل دیگر چار کاروں کے دس سواروں کو لوٹنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر ڈاکو فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جائے واردات پر پولیس تین گھنٹے کے بعد پہنچی پولیس نے موقع پر تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں