(ق) لیگ کے سابق ایم پی اے پیرولایت کھگہ کیخلاف جعلی ڈگری کے الزام میں مقدمہ درج ، گرفتاری عمل میں نہ آسکی

منگل 16 اپریل 2013 20:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16اپریل۔ 2013ء) پولیس سول لائن ساہیوال نے مسلم لیگ (ق) کے سابق ایم پی اے پیرولایت شاہ کھگہ کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ، غلام سابق ایم پی اے ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا ، ملزم پیر ولایت شاہ کھگہ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 220 سے 10 اکتوبر 2002ء کو الیکشن میں حصہ لیا اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 30ہزار 364 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور ریٹرننگ آفیسر کو بی اے کی جعلی ڈگری پیش کی جس کے بعد دوبارہ 18 فروری 2008ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر پی پی 220 سے جعلی ڈگری پیش کرکے دوبارہ 18فروری 2008ء کو 24880 ووٹ لے کر پنجاب اسمبلی کے ممبرمنتخب ہوئے جس پر دونوں مرتبہ ایک مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نذر محمد فتیانہ نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی جس پر 29 اگست 2011ء کو جعلی ڈگری کیس میں ایم پی اے ولایت شاہ کھگہ کو نااہل قرار دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تو مسلم لیگ (ن) نے پیرولایت شاہ کھگہ کے بیٹے خضر حیات شاہ کھگہ کو ضمنی الیکشن 13کتوبر 2011ء کا ٹکٹ دیا اور سرکاری مشینری کی مدد سے خضر حیات کھگہ 39 ہزار 539 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

نذر محمد فتیانہ نے سیشن جج ساہیوال کو جعلی ڈگری اور جھوٹی گواہی جھوٹا حلف دینے کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی ، جس پر عدالت نے A/22 کے تحت 13ستمبر کو درج کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے حکم دیا اور ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال شیخ عارف حمید کے حکم پر پیر ولایت شاہ کھگہ کے خلاف مقدمہ 193,471,468,420 ت پ درج کرلیا ہے ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں