ساہیوال میں تین ٹرینوں کے انجن فیل، ایک ٹرین کے نیچے آ کر نامعلوم شخص ہلاک،ٹرینوں کی 8سے 10گھنٹے کی تاخیر معمول بن گئی ، ہزاروں مسافروں کو روزانہ شدید مشکلات کا سامنا

اتوار 14 اپریل 2013 22:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر اعلامہ اقبال ایکسپریس کا ہک ٹوٹنے سے انجن بھی جواب دے گیا مین ریلوے لائن پر تین ٹرینوں کے انجن فیل ایک ٹرین کے نیچے آ کر نامعلوم شخص لائن عبور کرتے ہوئے کٹ کر ہلاک ، مسافر گاریاں تبدیل کرنے اور چھوڑ کر ویگنوں ، بسوں پر سفر کرنے پر مجبور ، 8سے 10گھنٹے تک انجنوں کے لیٹ ہونے سے مسافر وں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر 9اپ علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی کا جھٹکا لگنے سے ہک ٹوٹ گیا اور ساتھ ہی انجن فیل ہو گیا اس دوران پیچھے سے آنے والی کراچی ایکسپریس کا انجن علیحدہ کر کے علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن کو سٹارٹ کیاگیا جبکہ علامہ کے بہت سے مسافر کراچی ایکسپریس میں سوار ہو گئے جبکہ کراچی ایکسپریس کا انجن دہرکی کے قریب جا کر فیل ہو گیا وہاں سے مسافر پیچھے آنے والی علامہ اقبال میں سوار ہو گئے دوسری طرف کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کا انجن چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر فیل ہو گیا اس کے بعد یہ ٹرین جیب سٹی کینٹ ، ملتان ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص اس کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

لاہور اور کراچی کے درمیان گاڑیاں 8سے 10گھنٹے روزانہ تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو شدید گرمی کی وجہ سے مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں