زبیر عزیز چیمہ کیخلاف جعلی ڈگری کامقدمہ درج نہ کرنے پرتھانہ سول لائن کے ایس ایچ اواورسابق ایم پی اے کیخلاف کارروائی19اپریل تک ملتوی

پیر 8 اپریل 2013 23:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8اپریل۔2013ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال زبیر عزیز چیمہ کی عدالت میں بی اے کی جعلی ڈگری کا مقدمہ سابق ایم پی اے پیر ولایت شاہ کھگہ کیخلاف درج نہ کرنے پر تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او اور سابق ایم پی اے کیخلاف مزید کارروائی 19 اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

29 ستمبر 2011ء کو سابق ایم پی اے پیر ولایت شاہ کھگہ کیخلاف بی اے کی جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ایس ایچ او نے مقدمہ درج نہیں کیا تھا جس پر ان کے مخالف امیدوار نذر محمد فتیانہ نے توہین عدالت اور مقدمہ درج کرنے کی استدعاء کررکھی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں