ملک اقبال لنگڑیال کیخلاف جعلی ڈگری کیس ، سیشن جج ساہیوال نے ضامن نصرت خان کی عبوری ضمانت 22 اپریل تک منظور کرلی

پیر 8 اپریل 2013 23:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8اپریل۔2013ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد تارڑ نے پیر کو سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال کی بی اے کی جعلی ڈگری کیس میں ضامن نصرت خان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری 22 اپریل تک منظور کرلی۔

(جاری ہے)

ضامن نصرت خان نے عدالت میں سابق صوبائی وزیر کا ضمانت نامہ دیا تھا لیکن سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال مفرور ہوکر اشتہاری ہوگئے تھے اور اب عدالت نے اقبال احمد لنگڑیال کی گرفتاری کا اشتہار جاری کردیا ہے اور پانچ مئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں