چوہدری زاہد اقبال کیخلاف دہری شہریت کیس ، سیشن جج ساہیوال نے ریٹرننگ افسر و ڈپٹی الیکشن کمشنر کے بیانات بطورگواہ قلمبند کرلئے

پیر 8 اپریل 2013 23:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8اپریل۔2013ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد تارڑ نے (ن)لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری زاہد اقبال کیخلاف دہری شہریت کیس میں ریٹرننگ افسر ساہیوال اور ڈپٹی الیکشن کمشنر ساہیوال کے بیانات بطورگواہ قلمبندکرلئے ۔

(جاری ہے)

پیرکو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد تارڑ کی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری زاہد اقبال کیخلاف دہری شہریت کیس کی سماعت ہوئی جس میں سال 2008ء کے الیکشن کے ریٹرننگ افیسر ساہیوال سردار احمد میکن اور ڈپٹی الیکشن کمشنر ساہیوال اسحق باجوہ کے بیانات بطور گواہ قلمبند کئے گئے۔

عدالت نے مقدمہ کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی جس میں ملزم زاہد اقبال کا بیان ضابطہ فوجداری کے تحت عدالت قلمبند کرے گی۔ مقدمہ کی مزید سماعت (کل)منگل کو ہوگی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں