ساہیوال کے مختلف حلقوں سے مسلم لیگ (ن)‘ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

ہفتہ 6 اپریل 2013 23:33

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء) ساہیوال کے مختلف حلقوں سے مسلم لیگ (ن)‘ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 161 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد ملک کے کاغذات نامزدگی مکمل نہ ہونے کی بناء پر مسترد کردئیے جبکہ حلقہ این اے 163 سے پیپلزپارٹی کی امیدوار اور سابق ایم این اے بیگم شہناز جاوید کے کاغذات نامزدگی نادہندہ ہونے کی بناء پر مسترد کردئیے گئے۔ ادھر حلقہ پی پی 221 سے تحریک انصاف کی امیدوار نبیلہ خان ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی بھی نامکمل ہونے کی بناء پر مسترد کردئیے گئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں