سیشن جج ساہیوال نے جعلی ڈگری کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق (ق) لیگی رکن اسمبلی اقبال لنگڑیال کو اشتہاری قرار دیدیا، عدالت نے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے‘ محکمہ مال سے اقبال لنگڑیال کی تمام منقولہ غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب

بدھ 3 اپریل 2013 15:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3اپریل 2013ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد تارڑ نے جعلی ڈگری کیس میں ملوث مسلم لیگ (ق) کے سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال کے بدھ کو طلب کئے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر انہیں اشتہاری قرار دے کر ضامن کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے‘ عدالت نے ملک اقبال لنگڑیال کی تمام منقولہ غیر منقولہ جائیداد کی تمام تفصیلات بھی محکمہ مال سے طلب کرلیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیشن جج نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد مزید سماعت کیلئے ملک اقبال لنگڑیال کو بدھ کو طلب کیا تھا۔ عدالت نے ملک اقبال کے پیش نہ ہونے پر اسے اشتہاری قرار دے کر ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور پولیس کو اسے گرفتار کرکے 8اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملک اقبال کے کیس کی مزید سماعت (کل) جمعہ تک ملتوی کردی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں